مہوش حیات کی بہن کے ساتھ شرارتیں، ویڈیو وائرل

December 07, 2020


پاکستان کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل مہوش حیات کی اپنی بہن کے ساتھ شرارتوں اور مذاق مستی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مہوش حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور کبھی کبھی اپنی بہن کے ساتھ ویڈیوز بناکر اسے اپ لوڈ بھی کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں۔

ایک ایسی ہی ویڈیو مہوش حیات نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ اپنی بہن سے لڑتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں مہوش حیات اور ان کی بہن افشین حیات کو شرارتیں کرتے ہوئے اور ایک دوسرے کو مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دونوں بہنیں ایک دوسرے کو مکے اور لاتیں مارتی ہوئی نظر آرہی ہیں، مہوش اور افشین کے اس انداز کو سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اداکارہ مہوش حیات کی پوسٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری بہن کا رد عمل دیکھیے مگر ایسا اپنے گھر پر کرنے کی کوشش نہیں کیجیے۔