گیلپ سروے میں 59 فیصد عوام نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا، چیئرمین نیب

December 08, 2020

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد عوام نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے اور لوٹی رقم واپس لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔