پاکستان میں ویکسینیشن کا ڈسٹری بیوشن پلان بن رہا ہے، ڈاکٹر جاوید اکرم

December 08, 2020


وائس چانسلر یو ایچ ایس لاہور ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہپاکستان میں ویکسینیشن کا ڈسٹری بیوشن پلان بن رہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایس لاہور ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ جیسا عوامی مزاج ہے اس میں ممکن نہیں ہوگا کہ لاک ڈاؤن لگایا جاسکے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے یہ بھی کہا کہ حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کررہی ہے تاکہ لاک ڈاؤن کی نوبت نہ آئے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن نے روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کو نقصان ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ریکارڈ 89 اموات واقع ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 487 تک جا پہنچی ہے۔