• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسے حالات پیدا نہ کریں کہ مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے، جاوید اکرم


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایف ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ ایسے حالات نہ پیدا کریں کہ نا چاہتے ہوئے بھی حکومت کو مکمل لاک ڈائون کرنا پڑے۔ اداکارہ عشناء شاہ نے کہا کہ پاکستان میں جانوروں کے حقوق کے حوالے سے لوگ بے حس ہیں۔ وزیر ویمن ڈیو لپمنٹ سندھ شہلا رضا نے کہا کہ بختاور بھٹو زرداری کی خوشی میں رنگ میں بھنگ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ممبر ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ پاکستانی جامعات کی رینکنگ میں بہتری آرہی ہے۔ رہنما پی پی علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن پر عوام کا پریشر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے کہ اِن حکمرانوں سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرایا جا سکے۔سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان سمیت تمام سیاستدان یو ٹرن لینے کے ماہر ہیں۔ وائس چانسلر یو ایچ ایف ڈاکٹر جاوید اکرم نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت اور میڈیا کے ساتھ مل کر لوگوں میں کورونا سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، کاروباری شخصیات کو بھی چاہئے کہ اپنے اپنے کاروبار کے دوران ایس او پیز کا خا ص خیال رکھیں اور ایسے حالات پیدا نہ کئے جائیں جس سے ریاست کو نا چاہتے ہوئے بھی مکمل لاک ڈاوٴن کی حکمت عملی کو اپنانا پڑے۔ اداکارہ عشناء شاہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جانوروں کے حقوق کے حوالے سے لوگ بے حس ہیں اور تیس سال کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد کاون کو کمبوڈیا منتقل کیا جا رہا ہے اور ملک کے مختلف چڑیا گھروں میں جانوروں کا بہت برا حال ہے جن کی صحت کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین