سوشل میڈیا صارفین نے شاہد آفریدی کا ہم شکل ڈھونڈ نکالا

December 09, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے مداح اپنے پسندیدہ کرکٹر کی امریکی اسٹار جینسن ایکلز سے مشابہت دیکھ کر حیران رہ گئے۔

پاکستان کے ٹوئٹر پر زیر بحث موضوعات میں سے ایک موضوع شاہد آفریدی سے مشابہہ شخص کا بھی بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب شاہد آفریدی سے مشابہہ امریکی اسٹار کی نشاندہی کو حیران کُن قرار دیا تو کوئی انہیں شاہد آفریدی ہی سمجھنے لگا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر زیرگردش شاہد آفریدی کے ہمشکل امریکی اسٹار جینسن ایکلز کی تصویروں کو دیکھا جائے تو ان کے ہنسنے کا انداز، چہرے کے نقوش اور ہیئر اسٹائل شاہد آفریدی سے کچھ ملتا جلتا ہے۔

ایمان نامی صارف نے شاہد آفریدی سے مماثل قرار دئیے جانے والے اپنے ٹوئٹ کے مشہور ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

شاہد آفریدی کے ایک پرستار نے کہا کہ ’ارے یہ تو اپنا لالا ہے۔‘