سراج قاسم تیلی کی میت دبئی سے کراچی پہنچادی گئی

December 10, 2020


معروف بزنس مین سراج قاسم تیلی کی میت دبئی سے کراچی پہنچادی گئی۔ ان کی نماز جنازہ صبح 10بجے خیابان راحت مسجد سے متصل گراؤنڈ میں ادا کی جائیگی۔

سراج قاسم تیلی کی میت گزشتہ رات دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پہنچائی گئی تھی، جسے ان کے عزیز و اقارب نے وصول کیا۔ بعد ازاں میت ڈیفنس میں انکی رہائش گاہ منتقل کردی گئی ہے۔

نماز جنازہ کے شرکاء کو ایس او پی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نماز جنازہ کے شرکاء کو ماسک اور سینی ٹائزر ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔