عورتوں اور بچوں پرجنسی تشدد کیخلاف نیا آرڈیننس آگیا، شیریں مزاری

December 10, 2020

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں پر جنسی تشدد کے خلاف نیا آرڈیننس آگیا ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن پر وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےانسانی حقوق آگے بڑھانے کی کوشش کی اور کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عورتوں بچوں اور مظلوم طبقوں کے حقوق کے لیے کام کیا ہے، ہمارے دور میں کئی قوانین بنائےگئے ہیں۔

شیریں مزاری نے کہا کہ بچوں کے ساتھ تشدد پر زینب الرٹ قانون آگیا ہے، اس کے علاوہ وزیر اعظم پورٹل پر زینب الرٹ ایپلیکیشن بھی موجود ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جن قوانین میں خلا ہیں ان کے لیے نئے قوانین بھی لائیں گے۔