تھرپارکر: کنویں سے 22 سالہ خاتون کی لاش برآمد

December 10, 2020

تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں کنویں سے 22 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے خودکشی کی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسلام کوٹ کے گاؤں پریمے کی ڈانی میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے میکے جانے کی فرمائش کی تاہم شوہر کی جانب سے انکار کرنے پر دل برداشتہ ہوگئی اور گھر کے قریب کنویں میں چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

لاش کو اسلام کوٹ اسپتال منتقل کر دیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تحقیقات کی جائے گی۔

محکمہ پولیس تھرپارکر کے مطابق رواں سال خودکشی کرنے والوں کی تعداد 115 ہو گئی۔