حکومت، اپوزیشن میں احترام والی شخصیات آگے آئیں، فواد چوہدری

December 11, 2020


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں احترام کی نظر سے دیکھی جانے والی شخصیات آگے آئیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری ہے، یہ شخصیات مذاکرات کا ماحول بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ‏عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تلخیاں کم کرنا ملک کے لیے ضروری ہے۔