• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنالوجی میں پاکستان سب سے کم خرچ کررہا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پاکستان جنوبی ایشیاء میں سب سے کم خرچ کررہا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا جتنا فوکس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر ہونا چاہئے وہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کا کوئی ایشو نہیں ہے، پاکستان میں جگہ جگہ گاڑیوں کے الیکٹرک چارجنگ سینٹرز ہوں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں موٹر ویز پر چارجنگ کا نیٹ ورک ہوگا۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ شہروں میں بھی 8 ماہ سے ایک سال میں الیکٹریکل چارجنگ سینٹر ہوں گے۔

تازہ ترین