قصور: ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت

December 12, 2020

قصور میں سہاری روڈ پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابققصور میں مبینہ طور پر اس خاندان نے رات کو زہریلا کھانا کھایا جس کے نتیجے میں 3 بچے اور ان کی ماں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہگھر کے سربراہ کی حالت غیر ہے۔

واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہگھر کا سر براہ تنویر اور اہلیہ بھٹے پر کام کرتے تھے جبکہماں اور 3 بچے صبح مردہ حالت میں پائے گئے۔

پولیس نے کہا کہ تنویر کے ہوش میں آنے کے بعد ہی واقعے کی اصل صورتحال معلوم ہوگی۔