لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی، کمسن بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں 26 سالہ مالک، اس کی بیوی آسیہ، 5سال کی بیٹی مریم اور ڈیڑھ سال کا بیٹا آصف شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مالک کی بیوی اور دونوں بچوں کو گلا دبا کر ہلاک کیا گیا جبکہ مالک کی کلائی کی رگیں کٹی ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق مالک سیکیورٹی گارڈ ہے، شواہد سے لگتا ہے کہ اس نے بیوی، بچوں کو ہلاک کر کے خودکشی کی، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی نے قتل کر کے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ہو، پولیس مختلف پہلوؤں سے واردات کی تفتیش کر رہی ہے۔