• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے اجتماعی خود کشی کرلی


بھارتی شہر فرید آباد میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے اجتماعی خود کشی کرلی، جن میں ایک بھائی اور 3 بہنیں شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فریدآباد میں ایک ہی خاندان کے 4خودکشی کرنے والے افراد کی عمریں37 سے 42 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بو محسوس ہونے پر دروازہ توڑ کر پولیس اہلکار فلیٹ کے اندر داخل ہوئے جہاں انھیں ان چاروں کی لاشیں ملیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ انہیں ان لاشوں کے ساتھ ایک نوٹ بھی ملا ہے ۔

نوٹ میں غربت ،بے روزگاری اور والدین کی موت کے باعث یہ قدم اٹھانے کا تزکرہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین