کورونا کی لہر پہلے کے مقابلے میں 4 گنا بڑی ہوسکتی ہے، عذرا پیچوہو

December 12, 2020

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ لہر جون جولائی کے مقابلے میں 3 سے 4 گنا بڑی ہوسکتی ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کا مرض ہزاروں کی تعداد میں پھیل رہا ہے، سندھ میں یومیہ 16 سے 18ہزار تک ٹیسٹ کیےجارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں دستیاب وینٹی لیٹرز کی تعداد 237 ہے جبکہ ایچ ڈی یو بیڈز کی تعداد 828 اور آئیسولیشن وارڈ میں 1536بیڈز ہیں۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی موجودہ تعداد وہ ہے جو ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ جنہوں نے علامات نہ ہونے پر ٹیسٹ نہیں کروایا اُن سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔