• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد: رات گئے کورونا وائرس کے 3 مریض جاں بحق

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں کورونا وائرس کے مزید 3 مریض دم توڑ گئے، جبکہ صرف 6 روز میں 25 افراد اس وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق حیدر آباد میں رات گئے کورونا وائرس کے مزید 3 مریض دم توڑ گئے۔

لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں 2 اور لمس جامشورو میں ایک مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔


لیاقت یونیورسٹی اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے جان لیوا ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 6 دسمبر سے 11 دسمبر کے دوران 25 افراد جبکہ ماہِ نومبر میں 32 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوکر جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، رواں سال یہ تعداد 163 تک جاپہنچی ہے۔

تازہ ترین