ڈاکو گیس ریفلنگ کی دکان سے 35 ہزار لوٹ کر فرار

December 13, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ مخدوم رشید کے علاقے تیرت والا اٹھارہ کسی کا رہائشی ملک جمشید اپنی گیس ریفلنگ کی دکان میں موجود تھا کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر پینتیس ہزار نقدی چھین لی، متعلقہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔