اپوزیشن مودی کے بیانیے پر چل رہی ہے، شہریار آفریدی

December 13, 2020

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ اپوزیشن مودی کے بیانیے پر چل رہی ہے۔

شہریار آفریدی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاپی ڈی ایم آج اپنا بیانیہ عوام کے سامنے رکھ رہی ہے جبکہ پچھلے 40 سال سے ان 11 جماعتوں کو عوام نے موقع دیا۔

اُنہوں نے کہا کہماضی میں پاکستان کے فیصلے ملک سے باہر ہوتے تھے،استعفے کہے نہیں جاتے، دیے جاتے ہیں،اپوزیشن کے استعفے ضرور منظور ہوں گے۔

شہریار آفریدی نے یہ بھی کہا کہمولانا کو سمجھ لینا چاہیے اب وہ ہتکھنڈے نہیں چلیں گے،مولانا فضل الرحمٰن کا چیپٹر ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بنگلادیش، بھارت کو ملنے والے ٹیکسٹائل آرڈر پاکستان کو مل رہے ہیں۔

شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ پچھلے ڈھائی 3 سال میں حکومت نے ایک روپے کا قرض نہیں لیا۔