• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنڈا بردار فورس عمران خان کو گھر نہیں بھیج سکتی، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ ڈنڈا بردار فورس عمران خان کو گھر نہیں بھیج سکتی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق کہا ہے کہ لاہور کبھی ان کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہوگا، پارٹی صدر خاموش ہیں اور راجکماری صاحبہ بیان بازی کرتی پھر رہی ہیں، فائیو اسٹارمحلوں میں رہنے والوں نے قوم کے پیسے سے وی آئی پی کنٹینر تیار کرائے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جو پاکستان میں علاج کو توہین سمجھتے ہوں انہیں غریب قوم کا کیا احساس۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے نشے سے محرومی سر چڑھ کر بول رہی ہے ، یہ کوروناوائرس کے مریض اور اس کےخاندان کی تکلیف سے نا آشنا ہیں، انہیں سیاسی گند پھیلا کر چلے جاناہے۔

انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق کہا کہ کوروناوائرس  لوگوں کو لپیٹ میں لینے میں تفریق نہیں کر رہا، اس دشمن کا مقابلہ دانشمندی اور احتیاط سے ہی کر سکتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کہیں پکڑ دھکڑ نہں کی گئی ،پولیس نے لوگوں کو آنے سے نہیں روکا۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ جو سونجھیاں گلیاں مانگ رہے تھے وہ ہم نے دے دیں۔

تازہ ترین