پاکستان میں ’شہابِ ثاقب‘ کا نظارہ، کب اور کیسے؟

December 13, 2020

ماہرینِ فلکیات نے اعلان کیا ہے کہ آج رات پاکستان میں شہابِ ثاقب کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق شہابِ ثاقب کا یہ نظارہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوسکے گا۔

رات 11 بج کر 5 منٹ پر ہونے والے اس نظارے میں شہابِ ثاقب کے ٹکرے زمین کے کافی قریب سے گزریں گے۔


ماہرینِ فلکیات کے مطابق زمین کے ہر حصے میں جہاں آسمان صاف ہوگا، وہاں شہابِ ثاقب کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

ماہرین کے مطابق چاندکی غیر موجودگی سے یہ زیادہ نظارہ صاف نظر آئے گا، ہر سال دسمبر کے مہینے پر یہ قدرتی عمل و قوع پذیر ہوتا ہے۔

کراچی کے علاقے گھارو اور میر پور ساکرو سمیت جہاں کہیں بھی روشنی کم ہوگی شہاب ثاقب کا زمین کے قریب سے گزرنے کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق شہابئیے زمین کے مدار اور سورج کے گرد غبار یا پتھر کے ٹکڑے ہیں، جب یہ زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہیں تو زمین کی کشش سے جلتے نظر آتے ہیں۔