پی ڈی ایم مجھے بلیک میل کرکے لوٹی رقم بچانا چاہتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان

December 13, 2020


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیسا اور وقت برباد کرکے کورونا کی وبا میں عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، یہ سب انھیں بلیک میل کرنے کی کوشش ہے تاکہ وہ ان کے جرائم پر این آر او دے سکیں، لیکن وہ انھیں کبھی این آر او نہیں دیں گے۔

پی ڈی ایم کے جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم نے جلسہ کے ذریعے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، پی ڈی ایم مجھے بلیک میل کرکے لوٹی رقم بچانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی جانب سے بےتحاشہ رقم جمع کر کے کورونا کے دنوں میں لوگوں کی زندگیوں اور صحت کا خیال نہیں رکھا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ میں ایک بار پھر اعادہ کرتا ہوں، ان کو این آر او نہیں دوں گا، مستقبل میں بلیک میلنگ کا جو بھی حربہ پی ڈی ایم اپنائے این آر او نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لیے پیغام بالکل دو ٹوک اور واضح ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والے جو بھی حربہ اپنائیں میری حکومت این آر او نہیں دے گی۔