قوم کو دھوکا دینے والوں کو کل لاہور نے جواب دے دیا،فردوس شمیم

December 14, 2020

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا اپوزیشن جماعتوں اور پی ڈی ایم کے لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ قوم کو دھوکا دینے والوں کو کل لاہور نے جواب دے دیا۔

فردوس شمیم نقوی نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اپوزیشن کی مقبولیت عوام نے اُن کے سامنے رکھ دی،کل لاہور نے قوم کو دھوکہ دینے والوں کو جواب دیا ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق کہا ہے کہ مولانافضل الرحمٰن نے کشمیر کے لیے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ڈھائی سال میں ہر فورم پر کشمیر کی آواز بلند کی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کے معاملے پر سندھ حکومت کی رپورٹ کیوں منظر عام پر نہیں آئی، عوام کو رپورٹ دکھائیں کہ آئی جی سندھ اغواء ہوئے یا نہیں۔

فردوس شمیم نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے بغاوت کی اس بغاوت پر کارروائی کیوں نہیں ہوئی، سندھ حکومت کراچی کو وقت پر بسیں نہیں دے سکی، ناکچرا اٹھا پاتےہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ مہم ہے، کل نا آر ہوا نا پار ہوا کل کا جلسہ بہت چھوٹا تھا، اسمبلیوں سے استعفی دیں، ہم الیکشن کرواکر جیت کر آجائیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ کیپٹن صفدر والا معاملہ وزیر اعلیٰ ہاوس سے مینیج ہوا، یہ کمیٹی کی رپورٹ سامنے لائیں کمیٹی نے میرے بھانجے سے رابطہ نہیں کیا۔