• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینار پاکستان پر اتنا بڑا اجتماع نہیں دیکھا، خواجہ آصف

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں مینار پاکستان پر اتنا بڑا اجتماع نہیں دیکھا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے مینارپاکستان پر تاریخی جلسے پر قائدین، رہنماوں اور کارکنان کو مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جس طرح جذبے بڑھائے اور جلسہ آرگنائز کیا وہ قابل تعریف ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پنڈال میں بیٹھ کر جلسہ دیکھا، عوام کا جوش و جذبہ غیر معمولی تھا، مینار پاکستان کے اندر ہی نہیں اس کے باہر بھی جلسہ ہورہا تھا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مریم نواز شریف نے ملک کے طول و عرض میں پارٹی کو نئی شناخت دی۔

سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کا جذبہ ہر روز بڑھ رہا ہے اور جعلی حکومت کے خلاف قومی تحریک کی قوت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کامیابی میں ن لیگ کا بھرپور کردار قابل تعریف اور تاریخی ہے، پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کے نتیجے میں لانگ مارچ کامیاب ہوگا۔

تازہ ترین