رہنماپیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے جلسے کے بعد مینار پاکستان پر یہ بڑا جلسہ تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماخورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینارِ پاکستان پر پی ڈی ایم کا کامیاب جلسہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے نہ کوئی بل جلایا نہ اداروں پر حملے کے لیے لوگوں کو اُکسایا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کتوں اور جانوروں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، کتوں کو کھلانا غلط نہیں ہے لیکن وزیر اعظم کو حالات کو ٹھیک کرنے کے لیے وقت دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے دھوکا کیا ہے جو وعدے کیے کون سے پورے ہوئے، نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے وعدے کہاں گئے؟
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اب بھی ایک موقع ہے، لیڈر لیڈر سے بات کرتا ہے، عمران خان خود فون اُٹھائیں اور زرداری، بلاول، مریم اور مولانا صاحب سے بات کریں۔