بلاول بھٹو کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف سے ملاقات کرینگے

December 14, 2020


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

بلاول بھٹو زرداری کل دو بجے شہباز شریف سے ملنے جیل جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو، شہباز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے۔

بلاول بھٹو کے ہمراہ شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ بھی ہوں گے۔