• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ڈائیلاگ کا وقت گزرچکا، لانگ مارچ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) کے تحت ہونے والے  جلسے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ ڈائیلاگ شائیلاگ کا وقت گذر گیا۔ سلیکٹر فون کرنا بند کرو ہم آرہے ہیں اسلام آباد۔

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نالائق نااہل اور ناجائزہ حکمرانوں کو عوام بھگت رہے ہيں ،دھمکی ، گالم گلوچ اور جھوٹ کے سوا ان کے دامن میں کچھ نہيں ، ہم تو کشتیاں جلاکر میدان میں اترے ہیں۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ فتح کی صبح جلد ہونے والی ہے ، یہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکمران گھر جانے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا چینی چوروں کی حکومت میں غریب کا چولہا بند ہے ، دکاندار کا شٹر بند ہے ، آج صنعتوں پر تالا ہے ، ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کو عوام کا درد اس لیے محسوس نہيں ہوتا کہ یہ آپ کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں نہیں آئے، ان کو امپائر کی انگلی سے اقتدار ملا ہے ، یہ آپ کا فیصلہ نہیں ہے۔

پی پی چیئرمی نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ کیا مذاق کیاجارہا ہے ،پنجاب کی پگ ایک کٹھ پتلی کے سرپر ہے ، ہم نہ کٹھ پتلی کو مانتے ہيں ، نہ کٹھ پتلی کے کٹھ پتلی کو مانتے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ حکمرانوں میں سچ سننے کا حوصلہ نہیں ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہباز شریف ، خورشید شاہ کو رہا کیا جائے ، ظلم جبر کی رات ختم ہونے کو ہے ،ہم اس کٹھ پتلی کو للکار رہے ہیں ، اس کے سہولت کاروں کو للکار رہےہيں ۔

تازہ ترین