اسلام آباد: کاون ہاتھی کے بعد 2ریچھ بھی چڑیاگھر سے اڑان بھرنے کیلئے تیار

December 16, 2020

کاون ہاتھی کے بعد اسلام آباد کے چڑیا گھر سے 2 ریچھ بھی پرواز بھرنے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے چڑیا گھر سے ریچھ سوزی اور ببلو آج اردن کے لیے اڑان بھریں گے۔

دونوں ریچھوں کی اسلام آباد سے اردن کے سفر کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔


ذرائع کے مطابق دونوں ریچھ آج رات 3 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ سے قطر کے لیے روانہ ہوں گے۔

قطر پہنچنے کے بعد کل دونوں ہی ریچھ وہاں سے اردن کے لیے اڑان بھریں گے۔

ذرائع کے مطابق ریچھ سوزی اور ببلو کو اردن کی سینکچری میں رکھا جائے گا۔