موسم سرما میں کونسے رنگ نہیں پہنے چاہیے؟

December 17, 2020

ہر موسم کے کچھ مخصوص رنگ ہوتے ہیں جن کے استعمال سے انسان کے موڈ اور دیکھنے والوں کے رویوں میں بھی واضح فرق پڑتا ہے، اسی طرح موسم سرما کے بھی اپنے چند مخصوص رنگ ہیں جنہیں پہن کر قدرتی طور پر سردی کم محسوس ہوتی ہے اور یہ رنگ دوسروں کی آنکھوں کو بھی دیکھنے میں بھلے لگتے ہیں۔

رنگوں اور پہناووں کی بھی اپنی ایک مکمل دنیا ہے، رنگوں کی سائنس کو نظر انداز کرنا آپ کو دوسروں کی نظر میں بیوقوف بنا سکتا ہے۔

رنگوں کی اور اُن کے اوڑھنے کی اہمیت کا اندازاہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر کوئی سخت گرمی کے دنوں میں لال یا نارنجی رنگ بہن کر سامنے آ جائے تو انسانی رویہ یکسر بدل جاتا ہے اور گرمی مزید محسوس ہونے لگتی ہے جبکہ اس کے بر عکس اگر کوئی ٹھنڈا رنگ جیسے ہلکا گلابی، ہلکا نہلا یا سیفد رنگ گرمیوں میں پہنے تو یہ پہننے والے سمیت دیکھنے والے افراد کو بھی اچھا محسوس کرواتا ہے۔

موسم سرما میں کونسا رنگ پہنا جائے اور کونسا نہیں اس سے متعلق تجاویز درج ذیل ہیں جنہیں جاننا ضروری ہے۔

سردیوں میں شوخ رنگ پہنے جا سکتے ہیں، ٹھنڈا موسم شوخ اور گہرے رنگوں کے پہننے کا موسم ہے، اس دوران گہرے رنگوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

گہرے رنگوں اور موسم سرما میں پہنے جانے والے رنگوں کی فہرست میں سب سے اوپر لال رنگ آتا ہے، لال رنگ گرم تاثیر رکھتا ہے ، اس کا استعمال سردیوں میں بلا جھجک کیا جا سکتا ہے، اگر یہ رنگ آپ کا پسندیدہ ہے تو اسے گرمیوں کے دوران رات میں پہنا جا سکتا ہے۔

سردیوں کے لیے لال رنگ کی جیکٹس، مفرل، موزے یا دستانے وغیرہ پہنے جا سکتے ہیں، یہ رنگ ویلویٹ کے کپڑے پر بھی خوب جچتا ہے۔

کالا رنگ با آسانی پنا جا سکتا ہے ، موسم سرما کے دوران کالا رنگ بہت خوبصورت لگتا ہے، اس رنگ کی جیکٹ یا سویٹر لازمی پہنے۔

گہرا نیلا رنگ بھی موسم سرما میں پہنا جا سکتا ہے، یہ رنگ زیادہ تر مرد حضرات پہنتے ہیں۔

مرون رنگبھی گرم تاثیر رکھتا ہے، اس رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے نہایت خوبصوت لگتے ہیں ، مرون رنگ کے ویلویٹ کے کپڑے یا اس رنگ کی جیکٹ شخصیت کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ یہ رنگ زیادہ تر خواتین پہنتی ہیں۔

مرون رنگ موسم سرما کے دوران شادیوں میں پہننے کے لیے نہایت موزوں رنگ ہے۔

مندرجہ بالا رنگوں کے علاوہ موسم سرما میں اپنی پسند کے رنگوں کا استعمال کریں جن میں مَسٹرڈ، بوٹل گرین، چاکلیٹی رنگ بھی شامل کر لیں۔

ٹھنڈے موسم کے دوران یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہر رنگ گہرا ہونا چاہیے ورنہ آپ خود بھی زیادہ ٹھنڈک محسوس کریں گے اور اور دوسروں کو بھی آپ کو دیکھ کر زیادہ ٹھنڈ محسوس ہوگی۔