• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس موسم سرما گاجر کا جوس لازمی پیئیں

گاجر ایک ایسی مزیدار سبزی ہے جو سردیوں کے موسم میں دستیاب ہوتی ہے۔ گاجر کھانا خاص طور پر آنکھوں کی روشنی بڑھانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ گاجروں میں وٹامن اے بھرا ہوا ہے جو آنکھوں کی صحت کو بڑھاتا ہے۔ 

سرخ رنگ کی اس روشن سبزی کو کئی طریقوں سے آپ کی غذا میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ سلاد سے لے کر سالن تک، اسے مختلف قسم کے پکوان میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ 

اس موسم سرما میں آپ اپنے غیر صحتمند مشروبات کو چھوڑ سکتے ہیں اور صحتمند گاجر کا جوس اپنی غذا میں شامل کرکے بے شمار فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ 

گاجر کا جوس سردیوں کے موسم میں پیے جانے والا ایک عام مشروب ہے۔ گاجر کا جوس متعدد صحت کے فوائد اور ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔ غذائیت کی مجموعی قیمت میں اضافے کے لیے آپ اس میں دیگر سبزیاں اور پھل بھی شامل کرسکتے ہیں۔

گاجر کے جوس کے حیرت انگیز فوائد:

آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے:

گاجر کا جوس وٹامن اے سے بھرپور ہوتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔ گاجر میں موجود نیوٹریشنز آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا آپ اس موسم سرما گاجر کا جوس اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہین لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جوس زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

بلڈ شوگر کی سطح کو بہتر بنا سکتا ہے:

گاجروں میں کم GI اسکور ہے جو بلڈ شوگر لیول کے انتظام میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو آپ بلڈ شوگر کی صحت مند سطح کے لیے گاجر کا جوس پی سکتے ہیں۔ گاجر کا جوس پینے سے خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

جِلد کی صحت کیلئے مفید:

گاجر کا جوس آپ کی جِلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس جوس میں وٹامن سی ہوتا ہے جو جِلد کی صحت کو برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ گاجر کے جوس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کی جِلد کو آزاد ریڈیکلز سے بھی بچائیں گے۔

قلبِ صحت کو فروغ دیتا ہے:

گاجر کا جوس پینا آپ کے دل کی صحت کےلیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس جوس میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور دل کی مجموعی صحت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ گاجر کے جوس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آکسائڈیٹیو تناؤ کو بھی کم کرتے ہیں۔

 وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے:

گاجر فائبر سے لدے ہوئے ہیں اور آپ کو زیادہ وقت تک بھرا رکھ سکتے ہیں۔ گاجر کا جوس کم کیلوری والا مشروب بھی ہے جو وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ 

تازہ ترین