• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاول مکمل غذا اور صحت کیلئے انتہائی مفید ہے، ماہرین

اکثر لوگ اس غلط فہمی میں مبتلا ہوتے ہیں کہ چاول کھانے سے وزن بڑھتا ہے یا پھر یہ دیگر عوارض کا سبب بنتا ہے، لیکن یہ سب خام خیالی ہے چاول کو اگر آپ دیگر اشیا مثلاً دالوں، پھلیوں یا سبزیوں کے ساتھ شامل کرکے کھاتے ہیں تو یہ نہایت ہی مفید اور صحت بخش ہوتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ چاول ان لوگوں کے لیے نہایت اہم ہے جوکہ وٹامن بی 12، ہیموگلوبین اور وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔

چاول پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں لوگوں کی بنیادی اور اہم ترین غذا ہے، جسے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

صرف یہ کہہ کر اس اہم غذائی جنس کو چھوڑ دینا کہ یہ وزن بڑھاتا ہے، درست نہیں۔ اسکا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اگر چاول کو رات میں استعمال کیا جائے تو بڑی بھرپور نیند آتی ہے اور ورزش کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔


اسکے علاوہ یہ غذا میں موجود قوت بخش اجزا کو جسم کا حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

چاول فائبر کا کردار بھی ادا کرتا ہے نظام انہضام کے لیے بھی کافی مفید ہوتا ہے اور قبض کشا ہے۔

چاول کو اگر دال کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس میں مکمل امینو ایسڈ موجود ہوتا ہے۔

تازہ ترین