سردیوں میں ہاتھ اور پاؤں کی جلد سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے، خشک ہواؤں کے سبب بازؤں، ہاتھوں، پاؤں کی جِلد کالی پڑ جاتی ہے اور پھٹنے لگتی ہے، اس بار موسم سرما میں گھر میں ہی لوشن بنا کر اور چند آسان اور آزمودہ ٹوٹکوں کو اپنا کر ان شکایات سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
جس طرح چہرے کی جلد کی حفاظت اور نگہداشت ضروری ہے بالکل اسی طرح ہاتھ اور پاوؤں کو بھی کیئر کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ سردیوں کے دوران ہاتھ پاؤں کالے اور کھردرے نظر آ تے ہیں جس کے سبب ساری شخصیت متاثر ہوتی ہے۔
ہاتھ پاؤں کی جِلد کی خوبصورتی اور رنگت برقرار رکھنے کے لیے موسم سرما میں مارکیٹ میں دستیاب مہنگی اور کیمیکلز سے لبریز کولڈ کریموں کا استعمال بڑھ جاتا ہے مگر ان کا جلد پر فائدہ کچھ خاص نہیں آتا، ان کولڈ کریموں کے استعمال سے بھی جلد کالی ہونے سمیت کھردری بھی ہو جاتی ہے اور پیسہ الگ ضائع ہوتا ہے۔
ان لوشن اور کریموں کی تشہیر کے دوران بہت سے دعوے کیے جاتے ہیں کہ ان میںقدرتی اجزا شامل ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا، ان لوشنز کو زیادہ تر کیمیکلز کے استعمال سے بنایا جاتا ہے۔
اس موسم سرما میں ضروری نہیں کہ باہر سے ہی مہنگے اور بے کار لوشن خریدے جائیں، آسان اور آزمودہ نتائج والا لوشن گھر میں بھی بنایا جا سکتا ہے جس کے نتائج آپ کو حیران کر دیں گے اور یہ لوشن جیب پر بھاری بھی نہیں پڑے گا۔
اس موسم سرما میں جِلد کی حفاظت، خوبصورتی بڑھانے اور رنگت نکھارنے کے لیے چند آزامودہ ٹپس اور گھر میں بننے والے لوشن کے طریقے مندرجہ ذیل بتائے جارہے ہیں جنہیں اپنا کر جِلد سے متعلق متعدد شکایات کا با آسانی علاج کیا جا سکتا ہے۔
جِلد کے لیے متعدد فوائد رکھنے والے قدرتی اجزا شہد، مکھن اور کینوں کے جوس کو ہم وزن لے کر گرم کر لیں، پھر ٹھنڈا کر کے اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں گلیسرین یا گھر میں موجود کوئی بھی لوشن ملا کر اچھی طرح پھینٹ کر استعمال کریں۔
عرق گلاب، لیموں کا رس اور گلیسرین ملا کر ایک بوتل میں بھرلیں، دن میں چار مرتبہ اس کے قطرے ہاتھوں پر ملیں۔
لیموں کارس اور سرکہ ہم وزن لے کر لوشن بنا لیں، یہ ہاتھ پیروں کی رنگت نکھارنے کے لئے بہترین ہے۔
رات کو سونے سے پہلے خالص روغن بادام سے ہاتھ پیروں کی مالش کریں اور رات موزے پہن کر لازمی سوئی، اس سے جلد کی نمی واپس لوٹ آئے گی اور جلد موسچرائز اور نکھری رہے گی۔
ایک انڈے کی سفید ی کو پھینٹ کر اس میں تھوڑی سی پھٹکری شامل کرکے ہاتھ، پیروں، کہنیوں اور ناخنوں پر ملیں، اس سے ہاتھ پیر، ناخن، کہنیاں نرم و ملائم اور خوبصورت ہو جائیں گی، جِلد بھی پہلے ہی استعمال میں نکھر جائے گی۔
بیسن، ہلدی، لیموں کا رس اور دودھ کا مکسچر بنا کر ہاتھوں پیروں پر 15منٹ تک لگائیں پھر دھو لیں، اس سے جلد چمک اُٹھے گی اور موسچرائز رہے گی۔
موسم سرما کے دوران مصروف خواتین جِلد کی رنگت اور نمی برقرار رکھنے کے لیے ہفتے میں ایک بار نمک، چینی کو کھوپرے یا بادام کے تیل میں ملا کر پورے جسم کی مالش ضرور کریں۔
پسی ہوئی ہلدی کو تھوڑی سی دہی میں ملا کر کریم کی طرح لگائیں اور ایک گھنٹے کے بعد چہرہ دھولیں، خشک موسم میں چہرہ دھونے کے لیے بیسن کا استعمال کریں، صابن، فیس واش یا کسی بھی جیل کا استعمال چھوڑ دیں۔
کچے آلو کا گودا بنالیں اور اس میں دودھ شامل کر کے چہرے کا مساج کریں، اس سے چہرے کے داغ دھبے منمٹوں میں صاف ہو جائین گے، جلد نم اور توتازہ شاداب نظر آئے گی۔
ہر گھر میں بآسانی دستیاب میتھی دانے کو پیس کر پاڈر بنا لیں، اب اس میں گلیسرین ملا کے چہرے پر لگانے سے جلد پر رونق ہو جائے گی۔