تھرپارکر: غذائيت کی کمی، بیماریوں میں مبتلا مزید 7 بچے دم توڑ گئے

December 17, 2020

صحرائے تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہ سکا۔ تھرپارکر کی سرکاری اسپتالوں میں غذائيت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 7 بچے دم توڑ گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں تین اور تحصیل ہسپتال چھاچھرو میں چار بچے دم توڑ گئے، مرنے والے بچوں کی عمریں 14 ماہ، 12 ماہ، ایک سال اور چار نومولود بچے شامل ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق تھر کے دیہی علاقوں سے ہے۔تھر کے سرکاری اسپتالوں میں 80 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت تھرپارکر کی رپورٹ مطابق رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 28 اور رواں سال میں تعداد 742 جاپہنچی ہے۔