کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے ہاں4 بچوں کی پیدائش

December 18, 2020

سری لنکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے ہاں چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

سری لنکا کے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز نے کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد خاتون کی ہنگامی سرجری کی۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

ڈاکٹرز نے 25 سالہ خاتون کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے اور طبیعت کو دیکھتے ہوئے فوری آپریشن کیا کیونکہ اُن کی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔

سرجری کے نتیجے میں خاتون کے ہاں چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ چاروں بچوں کی حالت ویسے تو ٹھیک ہے مگر انہیں احتیاطاً نرسری میں رکھا گیا ہے جبکہ والدہ بھی مکمل ہوش میں ہیں جنہیں علیحدہ کمرے میں منتقل کیا گیا ہے۔