ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 150 روپے کم ہوگئی

December 19, 2020

ملک میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی قیمت 150 روپے کم ہوکر1 لاکھ 12 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے کم ہوکر 96 ہزار 408 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 3 ڈالر اضافے سے 1881 ڈالر فی اونس ہے۔