وقار شاہ قتل کیس، اسحاق بوبی کو سزائے موت سنادی گئی

December 21, 2020

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ نون سندھ لائرز ونگ کے سابق نائب صدر وقار شاہ کے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر اسحاق عرف بوبی کو سزائے موت سنا دی ۔

ملزم اسحاق بوبی نے 10 اپریل 2014ء کو مسلم لیگ نون سندھ لائرز ونگ کے سابق نائب صدر وقار شاہ کو قتل کیا تھا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملزم اسحاق بوبی کو معروف قوال امجد صابری اور امام بارگاہ پر حملے میں بھی سزا سنائی گئی ہے۔

کراچی سینٹرل جیل کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 کے روبرو امام بارگاہ پر کریکر حملہ اور معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔