شہباز شریف کی حالت پہلے کی نسبت بگڑی ہے: عطااللہ تارڑ

December 21, 2020

مسلم لیگ نون کے رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی حالت پہلے کی نسبت بگڑی ہے۔

انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شہبازشریف کے ڈاکٹروں سے طبی معائنے کی درخواست دی ہے۔

عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز شریف کی حالت پہلے کی نسبت بگڑی ہے، ہم نے شہبازشریف کے ڈاکٹروں سے طبی معائنے کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جواب دیا گیا کہ جیل کے ڈاکٹر ہی شہباز شریف کا علاج کریں گے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے سات سے آٹھ منٹ کی تفتیش کی، حکومت ایک دھیلے کی منی لانڈرنگ ثابت نہیں کرسکی ۔