پنجاب: مختلف محکموں کے سیکرٹریز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

December 21, 2020

پنجاب حکومت نے مختلف محکموں کے سیکرٹریز کے تقرر اور تبادلے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وجیح اللّٰہ کنڈی کو سیکریٹری آئی اینڈ سی اور وقاص علی محمود کو سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تعینات کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری ارم بخاری سے ہائر ایجوکیشن کا اضافی چارج واپس لے کر ندیم محبوب کو سیکریٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔