پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

December 22, 2020

نیپئر میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان کو جیت کیلئے174 رنزکا ہدف ملا تھا۔

فہیم اشرف نے 3، حارث رؤف اورشاہین آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے 19.4 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کیا۔

تین میچوں کی سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، محمد رضوان کی اننگز میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

محمد حفیظ 41 رنز بناکر نمایاں رہے، خوشدل شاہ 13 اور حیدر علی نے 11 رنز بنائے، فہیم اشرف 2 اور کپتان شاداب خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے میچ میں شاداب خان نے ٹاس جیت کر ماضی کے برعکس پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کیویز کی جانب سے ڈیون کونوے 63 رنزکےساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ٹم سیفرٹ 35، گلین فلپس31، مارٹن گپٹل 19 رنزپرآؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 174 رنز بنا سکی، اسکاٹ کگلین 14 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے کین ولیمسن 1 رن بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے۔

پاکستان نے آج کے میچ کیلئے ٹیم میں عماد وسیم، وہاب ریاض اور عبداللہ شفیق کی جگہ حسین طلعت، افتخار احمد اور محمد حسنین کو شامل کیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ کنڈیشن مختلف ہے،بہت سے پلئیر یہاں پہلی مرتبہ کھیل رہے ہیں، اس دورے سے نوجوان پلئیرز یقینا سیکھ رہے ہیں ، پچھلے میچ میں حفیظ کی بیٹنگ شاندار تھی۔

کپتان نیوزی لینڈ ٹیم نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کررہے ہیں اچھا ٹارگٹ دیں گے ، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،

ٹیم پاکستان:

کپتان شاداب خان، محمد حفيظ، حيدرعلی، حسین طلعت، افتخار احمد، وکٹ کیپر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فہيم اشرف، شاہين آفريدی، محمد حسنین اور حارث رؤف۔

ٹیم نیوزی لینڈ :

کپتان کین ولیمسن، مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، ڈیون کانوے، گلین فلپس، جیمز نیشم، کائل جیمیسن، اسکاٹ کگلین، اش سودھی، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ۔