پیٹرولیم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ جلد سامنے لانے کا اعلان

December 23, 2020

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پیٹرولیم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ دو چار روز میں سامنے لانے کا اعلان کردیا ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اب وزارتوں کی جانب سے اہداف حاصل ہونے یا نہ ہونے پر جزا اور سزا کا نظام نافذ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جن وزرا نے پچھلی حکومتوں میں کام کیا، وہ سطحی طور پر کیا جاتا تھا۔

اسی پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے دبے لفظوں میں پی ڈی ایم کے دھرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھرنا لازمی نہیں، پی ڈی ایم دھرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو پیپلز پارٹی کو سوچنا پڑے گا۔