خالہ کے شناختی کارڈ پر یتیم بچی کے ب فارم کے اجراء کا حکم

December 23, 2020

سندھ ہائیکورٹ نے نادرا کو خالہ کے شناختی کارڈ پر یتیم بچی کا 10 روز میں ب فارم جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار ماہم رحمٰن کی جانب سے ب فارم کے اجراء کیلئے دائر درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

سماعت میں بچی کے وکیل عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ ماہم کے والدین دنیا میں نہیں رہے، اور وہ تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہے مگر نادرا نے ب فارم جاری نہیں کیا جس کے سبب میٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ روک دیا ہے۔

ماہم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بچی کا کوئی وارث نہیں، رشتہ داروں کے گھر میں رہتی ہے، 3 ماہ کی عمر میں والد اور 3 برس کی عمر میں والدہ کا انتقال ہوا۔

ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے درخواست میں کہا کہ بے سہارا بچی تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہے ،تاہم نادرا نے والدین کے بغیر ب فارم جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران وکیل بورڈآفس سے استفسار کیا کہ ایڈمٹ کارڈ کیلئے ب فارم کیوں ضروری ہے؟ جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بچے کی شناخت کے لیے ب فارم ضروری ہے۔

اس موقع پر ناردا کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ عدالت حکم دے تو بچی کا ب فارم بنانے کے لیے تیار ہیں۔

اس پر عدالت نے بچی کی سرپرست خالہ کےشناختی کارڈ پر باردا کو 10روزمیں ب فارم جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

وکیل

ماہم رحمان کو ب فارم اور ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا جائے، درخواست