اینٹی کرپشن میں 2 نون لیگی اراکینِ خیبر پختونخوا اسمبلی آج طلب

December 23, 2020

محکمۂ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ نون کے 2 اراکینِ خیبر پختون خوا اسمبلی جمشید مہمند اور اورنگزیب نلوٹھا کو انکوائری کے سلسلے میں آج طلب کر لیا۔

دونوں اراکینِ صوبائی اسمبلی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔

جمشید مہمند اور اورنگ زیب نلوٹھا نے سوالنامے کا جواب جمع نہیں کرایا تھا۔

محکمۂ اینٹی کرپشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جواب آج جمع نہ کرایا گیا تو ان اراکینِ اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


دوسری جانب اورنگزیب نلوٹھا کہتے ہیں کہ میرے پاس صرف اپنا گھر اور ایک گاڑی ہے، مسلم لیگ نون کے اراکینِ اسمبلی کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ نون خیبر پختون خوا کے رکنِ صوبائی اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ انتقامی کارروائی ہے، کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔