شہبازشریف نے قومی اسمبلی کی نشست سے اپنے استعفے پر دستخط کردیئے

December 24, 2020


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی نشست سے اپنے استعفے پر دستخط کردیئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے استعفوں کی تصدیق کردی ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے عدالت میں پیشی کے روز استعفیٰ لکھ کر دیا تھا۔ دونوں باپ بیٹے کے استعفے ہمارے پاس ہیں۔

رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پوری طرح پارٹی پالیسی کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے عدالت میں پیشی کے روز استعفی لکھ کر دیاتھا۔