کراچی: بحری جہاز سے سویابین کی منتقلی کا عمل رکوادیا گیا

December 24, 2020

کیماڑی بندرگاہ کے اطراف میں زہریلی گیس اور گرد سے لوگوں کے متاثر ہونے کا معاملہ دوبارہ منظر عام پر آنے کے بعد بحری جہاز سے سویابین کی منتقلی کا عمل رکوادیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بظاہر سویا بین کی منتقلی فضائی آلودگی کا سبب محسوس ہوتی ہے۔

مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بحری جہاز سے سویا بین کی منتقلی کا عمل رکوا دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ منتقلی کے دوران گرد اڑنے سے کیماڑی کے اطراف میں رہائشی متاثر ہو رہے تھے، جس کے بعدسندھ تحفظ ماحولیات ایکٹ 2014 کے تحت کاروائی کی گئی۔

مشیر ماحولیات کا کہنا تھا کہکے پی ٹی حکام کو جہاز سے سویا بین کی منتقلی فوری روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ غیر ملکی جہاز 67 ہزار ٹن سویا بین لے کر بندرگاہ پہنچا تھا۔