بزرگ دوکاندار کی تین ڈاکوؤں کو مارنے کی ویڈیو وائرل

December 26, 2020

فیصل آباد میں بزرگ دکاندار نے جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین مسلح ڈاکوؤں کے سامنے ہار ماننے سے انکار کردیا۔

ڈاکوؤں کے مطالبے پر رقم حوالے کرنے کے بجائے ٹی اسٹال کے بزرگ مالک نے چائے کی کیتلی اور پانی کی بوتلیں مار کر ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا بزرگ چائے فروش کی مزاحمت کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

منصور آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں کو ایک بزرگ شہری کا ٹی اسٹال لوٹنے کی کوشش کے دروان حیرت انگیز مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

بزرگ چائے فروش نے ڈاکوؤں کی للکار پر ڈھیر ہونے کی بجائے ان پر چائے کی کیتلی اور پانی کی بوتلوں کے ساتھ حملہ کر دیا اور تاک تاک کر اسلحہ سے لیس ڈاکوؤں پر نشانے لگائے کہ ڈاکو بوکھلا کر بھاگنے پر مجبور پر ہوگئے۔

جواں ہمت بوڑھے دکاندار کی دلیری کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔