بی بی زندہ ہوتیں تو ملک کو درپیش چیلنجز کاسامنا نہ ہوتا، رحمٰن ملک

December 27, 2020

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمٰن ملک کا کہنا ہے کہ بی بی زندہ ہوتیں تو ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا نہ ہوتا۔

سینیٹر رحمٰن ملک نے بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بی بی کی شہادت کے بعد آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کو آگے بڑھایا، بلاول بھٹو زرداری بی بی کامشن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گڑھی خدا بخش میں سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کا جلسہ شروع ہو گیا ہے، جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز بھی جلسہ گاہ پہنچ گئیں جہاں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ گاہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر رہنماؤں کا استقبال بھی کیا۔