اسلام آباد، سری نگر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

December 27, 2020

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پولیس ہیڈکوارٹرز ٹرن پر کوسٹر اور پک اپ ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو پمز منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیق میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری سامنے آئی ہے۔