ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار گائے ہملٹن انتقال کر گئے

April 23, 2016

لاس اینجلس (جنگ نیوز) ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار گائے ہملٹن انتقال کر گئے۔ گائے ہملٹن جنہوں نے جمیز بانڈ سلسلے کی چار فلمیں ڈائریکٹ کی تھیں کی عمر 93 برس تھی،وہ 1922میں پیرس میں پیدا ہوئے تھے،انھوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز1930 کی دہائی میں بطور ٹی بوائے کیا تھا اور دوسری جنگ عظیم کے بعد وہ ایک ہدایتکار کے طور ابھرے۔انہوں نے دو شادیاں کیں،ان کی دیگر قابل ذکر فلموں میں ”دی بیٹل آف بریٹن“،ایول انڈر دی سن اور دی مرر کریکڈ شامل ہیں۔جمیز بانڈ فلمیں”لیو اینڈ لٹ ڈائے،دی مین ود دا گولڈن گن،ڈائمنڈز آر فار ایور اور گولڈ فنگر ان کی ہدایتکاری میں بنی تھیں۔