شعیب اختر کی نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی کھل کر تعریف

December 30, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ میچ ہارنے کا بہت افسوس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شعیب اختر نے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی کھل کر تعریف کی۔

انہوں نےکہا کہ نیوزی لینڈ سے میچ ہارنے کے باوجود نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے مخالف ٹیم کو پریشان کیا۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے بیٹنگ میں بولٹ اور ٹم ساؤتھی جیسے خطرناک بولرز کا سامنا کیا۔

اسپیڈ اسٹار نے یہ بھی کہا کہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی دونوں ہی عمر میں چھوٹے ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے۔