ربوٹس کے انسانوں کی طرح ڈانس پر سب حیران

December 31, 2020

سوشل میڈیا پر ربوٹس بنانے والی امریکی کمپنی بوسٹن ڈائنامکس کے ربوٹس کے ڈانس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

2 منٹ 53 سیکنڈز کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ربوٹس نئے سال کے استقبال میں زبردست ڈانس کر رہے ہیں۔

ربوٹس گانے کی دھن پر ایسے ڈانس کر رہے ہیں جیسے ایک انسان کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھنے والے لوگ حیرت زدہ ہو گئے۔