مردم شماری میں آبادی کم ظاہر کرنا مسئلہ ہے، تاج حیدر

December 31, 2020



پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و سینیٹر تاج حیدر کہتے ہیں کہ 2017ء کی مردم شماری میں آبادی کم ظاہر کرنا مسئلہ ہے۔

’جیو نیوز’ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و سینیٹر تاج حیدر نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایم کیوایم رہنما سے ملاقات مثبت رہی، ہم نے دستاویزات پیش کیں، اختلافات بھی ہوتے رہتے ہیں، بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے۔

سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ سندھ کے بجٹ میں 35 فیصد حصہ سندھ حکومت جبکہ 65 فیصد وفاق کا ہے، سندھ کا ترقیاتی بجٹ 232 ارب روپے ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے مزید بتایا کہ آبادی کو ٹھیک کیا جائے تو سندھ کا ترقیاتی بجٹ دگنا ہو سکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں ناامیدی پائی جاتی ہے، وہ بھی حکومت کےخلاف بول رہے ہیں۔