کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر کے گھر پرایک ماہ کے دوران دو مرتبہ چوری کی واردات ہوگئی، واردات کا مقدمہ گذری تھانے میں درج کرلیا گیا، پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے فلیٹ میں چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف چوری کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا، تاج حیدر نے پولیس کو بتایا ہے کہ گزشتہ روز3بجے گھر واپس آکر دیکھا تو سامان بکھرا ہوا تھا، چوری کی واردات میں میرا اور اہلیہ کا بلیو پاسپورٹ چوری کیا گیاہے،تاج حیدر کے مطابق چند روز قبل بھی انکے فلیٹ میں چوری کی واردات ہوئی تھی۔